دنیا بھر میں گرمی کی لہر لیکن وہ علاقہ جہاں درجہ حرارت منفی 74ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

انٹارٹیکا (پی این آئی) بیشتر دنیا شدید گرمی کی لپیٹ میں، لیکن دنیا کا وہ علاقہ جہاں درجہ حرارت منفی 74 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سال کا سب سے گرم مہینہ جون شروع ہونے کے بعد دنیا کے بیشتر ممالک میں معمول سے زیادہ گرم موسم ریکارڈ کیا گیا۔ بتایا گیا کہ دنیا کے کئی ممالک 2 ہفتے تک قیامت خیز گرمی کی لپیٹ میں رہے، جبکہ اب بھی کئی ممالک ہیٹ ویوو کی زد میں ہیں۔ہیٹ ویوو کی زد میں آنے والے ممالک کے علاقوں میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔دنیا کا سب سے گرم ترین علاقہ عمان کا جوبہ قرار پایا جہاں کا درجہ حرارت تقریباً 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم جہاں ایک طرف دنیا کے بیشتر علاقے قیامت خیز گرمی کی لپیٹ میں ہیں، وہیں دنیا کا ایک علاقہ ایسا ہے جہاں اس قدر سردی ہے کہ وہاں انسانوں کیلئے زندہ رہنا تقریباً ناممکن ہے۔ بتایا گیا ہے کہ براعظم انٹارٹیکا کے علاقے میں دنیا کا سب سے کم، منفی 74 عشاریہ 2 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close