کینیڈا میں اسلام دشمنی کا ایک اور سنگین واقعہ لیکن اللہ نے کرم کیا

ٹورنٹو (پی این آئی) پاکستانی نژاد مسلمان گھرانے کے چار افراد کو انتہائی بے دردی سے ٹرک کے نیچے کچلے جانے کے بعد کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہےدو مشتبہ افراد نے، اسلامک انسٹی ٹیوٹ آف ٹورنٹو میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔کینیڈین میڈیا کے مطابق اسکاربورو ایریا میں واقع مسجد میں 24 سالہ مرد اور 22 سالہ خاتون نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔ان دونوں مشتبہ افراد نے مسجد انتظامیہ کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔یہ صورتحال اس لیے زیادہ سنجیدگی سے لی جا رہی ہے کہ اسی مہینے ایک مقامی دہشتگرد نے مسلمان فزیو تھراپسٹ سلمان، انکی والدہ، بیوی اور بیٹی کو ٹرک سے کچل دیا تھا۔ اس واقعے میں مقتول خاندان کا کمسن بیٹا زخمی ہوا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں