کین سائنو کی کوویڈ 19 ویکسین کے مشروط استعمال کی منظوری دیدی

کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا نے چینی کمپنی کین سائنو بائیولوجکس کی تیار کردہ ایک خوراک والی نوول کرونا وائرس ویکسین کے ہنگامی استعمال کی مشروط منظوری دیدی ہے۔وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نور ہشام عبداللہ نے منگل کے روز کہا کہ ریگولیٹرز کی جانب سے کین سائنو کی تیار کردہ کونویڈیسیا ری کومبیننٹ نوول کرونا وائرس ویکسین(اڈینو وائرس ٹائپ 5ویکٹر)کو منظوری دیدی گئی ہے۔کین سائنو بائیولوجکس کے نائب صدر شن چھون لن نے شِنہوا کو بتایا کہ کین سائنو ملائیشیا کو تیار شدہ مصنوعات مہیا کرے گا اور مقامی سطح پر اس کی تیاری کیلئے مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر بھی کام کر رہا ہے۔نور ہشام نے بتایا کہ منگل کے روز ہی امریکی دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ نوول کرونا وائرس ویکسین کے ہنگامی استعمال کی بھی منظوری دیدی گئی ہے ، مزید بتایا کہ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ویکسین عالمی ادارہ صحت کی زیر قیادت کوویکس پروگرام میں ملائیشیا کی شرکت کے ذریعے سے حاصل کی جائیگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں