اسٹوڈنٹس کا امتحانات لئے بغیر طلبہ کو پروموٹ کرنے کا مطالبہ

کراچی (آن لائن)اسٹوڈنٹس پیرینٹس فیڈریشن آف پاکستان نے امتحانات لئے بغیر طلبہ کو پروموٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ سوشل میڈیا کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے فیڈریشن کے چیئرمین ندیم مرزانے کہا کہ ویکسینیشن مکمل نہیں ہوئی اور حکومت نے بچوں، والدین اور اساتذہ کی جانوں کو داؤ پر لگاتے ہوئے سندھ کے اسکول بھی ایک بار پھر فیس وصولی کے لئے کھول دیئے ۔ پہلے نویں دسویں کلاسوں کے لئے اسکول کھولے گئے اسکولوں نے بورڈ امتحانات سے پہلے اپنے امتحانات کا ڈرامہ رچا کر جون جولائی کی فیسیں بمعہ سالانہ فیس ، سالانہ اصافے اور لیٹ فیس کے ساتھ وصول کر لی گلی گلی اسکول اسکول والدین احتجاج کر ہے ہیں لیکن کوئی نہیں سن رہا۔انہوں نے کہا کہ اب حکومت سندھ نے بجائے گرمیوں کی چھٹیاں دینے کے تعلیمی ادارے چھٹی کلاس سے آٹھویں کلاس تک بھی کھول دئیے تاکہ ان کلاس کے طلبہ کے والدین سے بھی امتحانات کا ڈرامہ کر کے فیسوں کی وصولی مکمل کر لی جائے۔طلبہ، والدین اور ٹیچرز سراپا احتجاج ہیں اور کرونا کی وجہ سے بے روزگاری اور آمدنی میں کمی کی وجہ سے لاکھوں طلبہ کے پاس فیس دینے کو نہیں ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ یکم اگست سے اساتذہ، نان ٹیچنگ اسٹاف اور والدین کی ویکسینیشن کروا کر تعلیمی ادارے کھولے جائیں،مارچ 2020 سے جولائی 2021 تک فیسوں میں پچاس فیصد رعایت دی جائے اور تعلیمی اداروں کو پابند کیا جائے کہ اس مدت کے دوران کوئی سالانہ فیس، سالانہ اصافہ، لیٹ فیس اور متفرق چارجز وصول نہیں کئے جائیں اساتذہ کی جبری برطرفی سے روکا جائے اور انہیں پوری تنخواہ دی جائے دس فیصد طلبہ کو فری شپ کے قانون کے مطابق اسکالرشپ دی جائے اور ایک سے زائد بچوں پر سبلنگ ڈسکاؤنٹ دیا جائے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close