حکومت نے اپوزیشن کو قومی اسمبلی کا اجلاس چلانے کیلئے ضابطہ اخلاق پیش کردیا

اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے اپوزیشن کو قومی اسمبلی کا اجلاس چلانے کیلئے ضابطہ اخلاق پیش کردیا،ذرائع کے مطابق ضابطہ اخلاق پر حکومت اور اپوزیشن دونوں عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔مجوزہ ضابطہ اخلاق کے مطابق سارا ہائوس اسپیکر کی اجلاس چلانے میں مدد اور فیصلہ سازی کی تعظیم کرے گا۔ کوئی ممبر اخلاق باختہ، ناشائستہ اور غیرپارلیمانی زبان و بیان سے پرہیز کرے گا۔خلاف ورزی پر اسپیکر کارروائی کریں گے جو سب کو قابل قبول ہوگی، مجوزہ ضابطہ اخلا ق کے تحت ہائو س کے اندر ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہائو س میں پلے کارڈ اٹھا کر مخالف پارٹی کی سیٹس پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔اسپیکر ڈائس پر کھڑے ہوکر نعرہ بازی اوراحتجاج کی اجازت بھی نہ یںہوگی ۔احتجاج اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر ہی کیا جاسکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close