شاباش پاکستانیو، دوبئی میں دو پاکستانی کارکنوں کو 50، 50 ہزار درہم کا انعام

دبئی (پی این آئی) کہتے ہیں کہ محنت کبھی ضائع نہیں جاتی اور اس کا پھل انسان کو جلد یا بدیر مل کر ہی رہتا ہے۔ دبئی میں مقیم دو پاکستانی کارکنوں کو ان کی کمنی کے ملاک نے 50، 50 ہزار درہم بطور بونس دینے کا اعلان کیا ہے اور اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہا ان دونوں نے جو ان کمپنی میں بطور ڈیلیوری بوائے کام کرتے ہیں اور گذشتہ 5 سال سے محنت سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے 2 ہزار آرڈر کامیابی سے ڈیلیور کیے ہیں۔ کمپنی کے مالک کے مطابق یہ بونس کام سے ان کی لگن اور محنت کا اعتراف ہے ۔ دونوں پاکستانی کارکن اور ان کے اہل خانہ اس بڑی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ان میں سے ایک 35 سالہ ڈلیوری مین محمد خرم کا کہنا ہےکہ جب انھیں اپنے بونس سے متعلق کال موصول ہوئی تو اس وقت وہ ڈلیوری پر تھے اور انھیں لگا کہ کوئی ان کے ساتھ مذاق کر رہا ہے لیکن یہ مذاق نہیں حقیقت تھی اور یہ ان کی محنت کا نتیجہ تھا۔۔۔۔

نیتن یاہو کو اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑ گئے

مقبوضہ یروشلم(پی این آئی)سابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا ظلم و بربریت پر مشتمل بارہ سالہ اقتدار ختم ہوگیا ہے۔ نئی اسرائیلی حکومت نے واضح اکثریت سے فتح حاصل کرلی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے گزشتہ ہفتے ملک میں نئی حکومت کے انتخاب کے لیے 13 جون کو ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا تھا۔ آج اسرائیلی پارلیمنٹ میں نئی حکو مت کی تشکیل کے لیے ووٹنگ ہوئی، جس میں ’نیو رائٹ‘ پارٹی کے سربراہ نفتالی بینیٹ  نے دائیں اور بائیں بازو کی جماعتوں اور عرب جماعت کی جانب سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کام یاب رہے۔’نیو رائٹ‘ پارٹی کے سربراہ نفتالی بینیٹ اب اسرائیل کے نئے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، تاہم اقتدار میں رہنے کے لیے انہیں  مرکز اور دائیں اور بائیں بازو کی اتحادی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کو برقرار رکھنا پڑے گا۔یاد رہے کہ سابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کی مہلت میں ناکام ہوگئے تھے۔ اوراپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے وزیراعظم نیتن یاہو سے غزہ میں بمباری کے بعد سے دوری اختیار کرنا شروع کردی تھی.واضح رہے کہ اسرائیل میں گزشتہ دو برسوں میں چار بار الیکشن ہوچکے ہیں اور ہر بار نیتن یاہو کی جماعت سب سے زیادہ ووٹ لینے میں تو کامیاب ہوجاتی ہے لیکن حکومت بنانے کے لیے درکار اکثریت ثابت نہیں کرپائی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں