تم کون ہوتے ہو سندھ حکومت سے حساب لینے والے، اسماعیل راہو کا فواد چودھری کو جواب

کراچی(آئی این پی ) سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو نے پی ٹی آئی حکومت کو سلیکٹڈ کمپنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں کے حقوق چھیننے میں یہ دوسری جماعتوں سے بھی آگے نکل گئی ہے۔ اپنے بیان میں اسماعیل راہو نے کہا کہ آٹا چور،چینی چور، گندم چور، ادویات چور، پیٹرول چور،سب اس سلیکٹڈ کمپنی کیکارنامے ہیں، اپنے اتحادی سابق میئر کراچی سے ذرا پوچھ تو لو کہ پانچ سال میں اس نے 125 ارب کہاں خرچ کیے۔ یہ نالائق، نااہل اور سازشی ٹولہ کبھی آرٹیکل 148، کبھی گورنر رول، کبھی کراچی اور سندھ، تو کبھی 18ویں ترمیم کے خاتمے کی بات کر کے ہمیشہ سندھ پہ سنگ بازی کرتے رہتے ہیں۔ اسماعیل راہو نے الزام لگایا کہ وفاق نے اس بار سندھ کی اسکیموں کے 27 ارب کم کر کے پانچ ارب کردیئے ہیں، وفاق سندھ کا پانی بند کرکے جان بوجھ کر غریب کسانوں کی فصلیں تباہ کرنیمیں لگا ہوا ہے۔ اسماعیل راہو نے فواد چودھری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم کون ہوتے ہو سندھ حکومت سے حساب لینے والے، یہ اختیار فقط سندھ کی عوام کا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں