تحریک انصاف کا وفاقی بجٹ الفاظ کا ہیرپھیر، عوام کے لئے کوئی ریلیف نہیں

پشاور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ پشاور صدر راشدمحمودخان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا وفاقی بجٹ الفاظوں کا ہیرپھیر ہے عوام کے لئے بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں تحریک انصاف کا تیسرا وفاقی بجٹ بھی مکمل طور پر عوام دشمن بجٹ ہے انہوں نے یہ بات امان اللہ کو ضلعی نائب صدر نامزد ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ آٹھ سال سے صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت ہے اور اسی طرح تین سال سے وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت ہے لیکن تبدیلی سرکار نے عوام سے جو بھی وعدے کئے وہ ایک بھی پورا نہیں کیا مسلم لیگ (ن) واحد سیاسی پارٹی ہے جو عوام کے حقوق کے لئے جنگ لڑتی رہے گی تقریب سے ضلعی جنرل سیکرٹری رحم دل نواز اور انفارمیشن سیکرٹری اعجاز بڈھ بیر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہے خیبرپختونخوا میں لوگ دوسری سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکرمسلم لیگ (ن) میں شمولیت کررہے ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ ن ہی اس ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کرسکتی ہے نومنتخب ضلعی نائب صدر امان اللہ خان نے اپنی تعیناتی پر قائدین کا شکریہ ادا کیا اور ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو ضلع میں مزید فعال کرنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا میرے لیڈروں نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے میں انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائونگا اور پارٹی کی ترقی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں