بھارتی جاسوس کبھوشن کا کیس بگاڑنے والی مسلم لیگ ن ہے، شاہ محمود قریشی

ملتان ( آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے بھارتی جاسوس کلبھوشن کا کیس بگاڑنے والی مسلم لیگ ن ہے ،بھارت ہمیں عالمی عدالت میں گھسٹینا چاہتا ہے ،سی آئی اے چیف کا دورہ کوئی خفیہ نہیں، انٹیلی جنس سربراہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مشاورت کیلئے آتے رہتے ہیں، امریکہ کو ہوائی اڈے نہیں دیئے اپوزیشن دل لگی کر تی ہے ، کوئی منی بجٹ لانے کا ارادہ نہیں ، عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کا کیس بگاڑنے والی مسلم لیگ ن ہے بھارت ہمیں عالمی عدالت میں گھسٹینا چاہتا ہے ہم انٹرنیشنل کورٹ کی سفارشات پر عملدرآمد کر رہے ہیں بھارت چاہتا ہے کلھبوشن کو قونصلر تک رسائی نہ دی جائے امید ہے ہماری اپوزیشن بھارت کی چالوں کو سمجھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی اے چیف کا دورہ کوئی خفیہ نہیں انٹیلجنس سربراہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مشاورت کیلئے آتے رہتے ہیں امریکہ کو ہوائی اڈے د یئے ہیں نہ کا کوئی ایسا ارادہ ہے اپوزشین دل لگی کرتی ہے ، وزیر خارجہ نے کہا کہ .چین کے خلاف جی سیون مملک کے اقدامات سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ اقدام جن سے ترقی پزیرممالک میں ترقی ہو اس سے ہمیں خوشی ہوگی، ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری کے منصوبے کے اقدام سے چین کو کوئی خطرہ نہیں، چین سی پیک کا اپنا کام کررہا ہے اور کرتا رہے گا، جی سیون ممالک اس طرح کے پروجیکٹ کرنا چاہتے ہیں تو یہ اچھا مقابلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپشن کے معاملے پر کوئی این آر او نہیں دیں گے تاہم احتسابی بلاول اپنی صفائی دیں اور بری الذمہ ہو جائیں اگر یہ کوئی کہے کہ عمران خان این آر او دے تو یہ ممکن نہیںہے عمل سے گزرنے والے ہر شخص کو صفائی کا موقع دیا جائے گا ہم انتقا م نہیں صاف و شفاف احتساب پر یقین رکھتے ہیں عزتیں سب کی برابر ہیں کسی کی بلاوجہ پگڑی اچھالنے کے قائل نہیں ہیں ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے گزشتہ روز پوسٹ بجٹ کانفرنس میں واضح کر دیا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں لائیں گے احسن اقبال میر ے بھائی ان سے گزارش کر تا ہوں کہ بیان داغنے سے قبل بجٹ دستاویزات کا مطالعہ کرلیا کریں نہ انہوں نے تقریر سنی ہے نہ بجٹ دستاویزات کا مطالعہ کیا ہے ایسے ہی بیان داغ دیا ہے سعودی عرب نے کورونا سے بچائو کیلئے حج اقدامات اٹھائے ہیں سعودی حکام کے مطابق صرف سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو حج کی اجازت ہوگی پنجاب کے تما م اضلاع میں وزیراعظم عمران کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹیاں قائم کردی ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں