وفاقی وزیر داخلہ کا عوامی شکایت پر ایف آئی اے کی جاب پورٹل کے معاملے کا نوٹس

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عوامی شکایات پر ایف آئی اے کی جاب پورٹل کے معاملے کا نوٹس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے جاب ویب پورٹل(jobs.fia.gov.pk) پر غیر معمولی لوڈ کے باعث پورٹل کے بار بار غیر فعال اور ہینگ ہونے کی عوامی شکایات پر احکامات جاری کردیئے ہیں ۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی 1143اسامیوں کی مدت میں عوامی مفاد میں ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گریڈ 1 سے 15 تک کی آسامیوں کی آخری تاریخ 14جون سے بڑھا کر 21 جون کردی ہے اورنوکریوں کے خواہشمند افراد اب 21جون تک ان آسامیوں کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع عوامی مفاد میں کی گئی ہے اس حوالے سے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو ضروری احکامات جاری کردیئے ہیں۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اب تک ایف آئی اے کی 1143آسامیوں کے لیے 8 لاکھ سے زائد افراد درخواستیں وصول ہوچکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close