2030تک پاکستان دنیا کی 18ویں بڑی معیشت بن سکتا تھا مگراب۔۔۔۔ سابق وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے پاکستانیوں کو بری خبر سنادی

لاہور(پی این آئی)ن لیگ کی اقتصادی پالیسی کے نتیجے میں پی ڈبلیو سی نے 2030تک پاکستان کے دنیا کی 18 ویں بڑی اقتصادی طاقت بننے کی پیش گوئی کی تھی، جبکہ عمران نیازی کی ’تبدیلی ‘ معیشت کے نتیجے میں پاکستان 2034تک 54معاشی طاقت ہو گا، بجٹ 2021-22پر سابق وزیر خزانہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران نیازی حکومت کی “تبدیلی” معیشت کی 3 سال میں مکمل تباہی کرنے کے بعد اب چوتھے سال میں اسے ٹھیک کرنے کی کوشش میں ہے لیکن جو بجٹ پیش کیا وہ مصنوعی اور غیر حقیقی بنیادوں پر کھڑا کیا گیا ہے تاکہ عوام کو مزید بیوقوف بنا کر ایک سال اور گزار سکیں۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ تحریک انصاف حکومت کی 3سالہ اقتصادی کارکردگی کی وجہ سے بہت تباہی آئی، صرف 3سالہ اقتصادی پالیسویں کی وجہ سے پاکستان بین الاقوامی سطح پر 2034تک 54 ویں معاشی قوت ہو گا۔انہوں نے ن لیگ کی اقصادی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی صرف 3 سالہ اقتصاد ی کارکردگی کے نتیجے میں پی ڈبلیو سی نے 2030تک پاکستان کے دنیا کی 18 ویں بڑی اقتصادی طاقت بننے کی پیش گوئی کی تھی۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر میاں محمد نوازشریف نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دے دیا۔ انہوں نے شہبازشریف کو ہدایت کی ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملا کر عوام دشمن بجٹ کو منظور ہونے سے روکا جائے، معاشی ماہرین کے ساتھ مشاورت سے عوام کو بجٹ حقائق سے آگاہ کریں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔جس میں بجٹ سے متعلق بات چیت کی گئی۔ قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف نے معاشی ٹیم سے بھی وفاقی بجٹ 2021-22 سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی ہے۔ جس پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دیا ہے۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز ہدایت کی ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملا کر عوام دشمن بجٹ کو منظور ہونے سے روکا جائے۔معاشی ماہرین کے ساتھ بجٹ کے اعدادوشمار سے متعلق مشاورت کریں اور عوام کو بجٹ کے اصل حقائق سے آگاہ کریں۔ بجٹ سے مہنگائی میں پِسی عوام کی زندگیوں میں مزید مشکلات پیدا ہوں گی۔ قومی اور صوبائی اسمبلی کے فلور پر ترقیاتی بجٹ استعمال نہ ہونے کا بھی معاملہ اٹھایا جائے، شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف کو حکومت کو ٹف ٹائف دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close