ایوان مچھلی منڈی بن گیا، وزیرخزانہ شوکت عزیز کی بجٹ تقریرکے دوران اپوزیشن جماعتوں کی ہنگامہ آرائی، چھینا چھپٹی کے مناظر

اسلام آباد(پی این آئی)قومی اسمبلی میں ہنگامہ خیز بجٹ سیشن جاری ہے،وزیرخزانہ شوکت ترین نےمالی سال 22-2021 ءکےلئے 8 ہزار 487 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کردیا ہے،وزیرخزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا کر شدید نعرے بازی کی احتجاج کیا ،اس موقع پر حکومتی خواتین اراکین نے اپوزیشن کی نشستوں پر جا کرخواتین اراکین کے ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے کتبے چھین کر پھاڑ دیئے،حکومتی خواتین اراکین کے اس عمل نے اپوزیشن کو مزید سیخ پا کر دیا ،اس موقع پر چھینا چھپٹی کے مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن جاری ہے ،وفاقی وزیر خزانہ بجٹ تقریر کر رہے ہیں جبکہ اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں ،اپوزیشن خواتین اراکین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے ہیں جن پر بجٹ مخالف نعرے درج ہیں۔دوران اجلاس اس وقت شدید بدمزگی دیکھنے میں آئی جب حکومتی خواتین اراکین مریم اورنگزیب اور دیگر اپوزیشن خواتین کی نشستوں کی جانب بڑھیں اور اچانک سے حکومت مخالف خواتین اراکین کے ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے کتبے چھین کر پھاڑ دیئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close