کرونا ویکسین نہ لگوانے والوں کا موبائل فون سِم کارڈ بلاک کرنےکا حتمی فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پنجاب حکومت نےکورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کا موبائل فون سِم کارڈ بلاک کرنےکا حتمی فیصلہ کرلیا۔لاہورمیں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی ۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کے موبائل فون سم کارڈ بلاک کردیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں پنجاب حکومت نے لازمی ویکسینیشن کے سلسلہ میں پابندیوں سے متعلق تجاویز تیارکرلیں۔تجاویز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کوروناکی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح کا اجلاس کے دوران پیش کی گئیں۔اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ڈی جی پی آر،محکمہ صحت کے سیکرٹریز اور اعلی سول وعسکری قیادت نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کوروناکے پھیلاؤ کوروکنے،ویکیسنیشن سنٹرزکی تعدادکوبڑھانے،سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات میں اضافہ ودیگراقدامات کا جائزہ لیاگیا۔ سیکرٹریز صحت سارہ اسلم اوربرسٹر نبیل اعوان نے وزیر صحت اور چیف سیکرٹری کوصوبہ بھرمیں کوروناکے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کا شاپنگ مالز،ریسٹورنٹس،پارکس اور سرکاری دفاترمیں داخلہ بندکرنے کی تجویزپرغور کیا گیا۔ ویکسینیشن نہ کروانے والے افرادکا موبائل سم کارڈ بلاک کرنے کی تجویزپربھی زیرغور آئی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔کوروناوباء سے چھٹکارہ ویکسینیشن کے ذریعے ہی ممکن ہے۔کوروناپرقابوپانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ این سی اوسی کی گائیڈلانزکے مطابق صوبہ بھرمیں ویکیسنیشن کے ہدف کو ہرصورت پوراکیاجائے گا۔آبادی کے لحاظ سے ہر ضلع کیلئے روزانہ ویکسینیشن کا ہدف مقررکردیاگیاہے۔چیف سیکرٹری پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ ویکسینیشن کے اہداف کے حوالہ سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ویکسینیشن سے متعلق اضلاع کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیاجائے گا۔ اہداف پورانہ کرنے والے اضلاع کے افسران سے بازپرس ہوگی۔چیف سیکرٹری نے کم ویکسینیشن والے اضلاع میں ویکسین لگانے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں