اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بڑی اہم قانون سازی ہورہی ہے اس پر اپوزیشن کی رائے سننا ضروری ہے پاکستان کے مفاد پر اپوزیشن اور حکومت دونوں ملک کی بہتری چاہتے ہیں۔ آپ جو قانون لارہے ہیں اس پر حکومت اور اپوزیشن دونوں کی بہتر رائے قانون میں شامل ہونے سے قوانین مضبوط ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ حق حکومت اپوزیشن سے چھین رہی ہے اوورسیز پاکستانیوں کے حق پر قانون سازی کرنا اپوزیشن بھی چاہتی ہے لیکن حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر قانون سازی کرنا ہوگی یہ حق نہیں چھین سکتے اوورسیز کو ووٹ کا حق دینا اور الیکٹرورل سسٹم پر جارہے ہیں تو کیا اسی نظام کے تحت دھاندلی نہیں ہوگی؟کلبوشن یادو کے بل کو رات کے اندھیرے میں لانا زیادتی ہے دو دن اپوزیشن کو دیں۔ کلبوشن یادو کو این آر او حکومت دے رہی ہے میں اس حکومت پر تنقید نہیں التجائ کر رہے ہیں کہ بل کو پڑھنے کا موقعہ دیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں