اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ امریکا کو اڈے دینے سے متعلق وزیراعظم اور وزیرخارجہ واضح بتا چکے ہیں، امریکا کو پاکستان میں کسی قسم کے اڈے نہیں دیئے جا رہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عالمی سطح پر آئسولیشن میں نہیں جا رہے ہمارا کردار بڑھ رہاہے افغانستان کی صورتحال دیکھ لیں پاکستان نے کیسا کردار ادا کیا ہے جب کہ بھارت سیبات چیت بھی مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرہیں بھارت اپنے غیرقانونی اقدامات واپس لے پھر بات چیت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے لگائے گئے لیکن حقیقت میں کچھ نہیں کیاگیا پہلی مرتبہ عوام کوریلیف دینے کیلئیاقدامات اٹھائے جارہے ہیں عوام کوریلیف دینے کیلئے مختلف منصوبے شروع کیے گئے ہی ہم نے جونعرہ لگایا اس پرعمل بھی کیاہے اورمزیدکررہے ہیں۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت کاکام ہوتاہے ایساماحول بنائے جس میں سرمایہ کاری ہو، بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری کیلئے پلیٹ فارم بنایا ہماری حکومت نیکوروناجیسی وباکامقابلہ کیا، حکومتی اقدامات کیثمرات عوام کوملناشروع ہوگئیہیں، معیشت کی بہتری حکومت اقدامات کی واضح مثال ہے معیشت ترقی کررہی ہے،مسائل کے حل کی طرف جارہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کپتان کی ہرایک کھلاڑی سے متعلق اپنی اسٹریٹیجی ہوتی ہے رن ریٹ بڑھانے کیلئے نئے پلیئر کو میدان میں اتارنا ہوتا ہے وزارت اطلاعات ہی دیکھ لیں میرے بعد نئے پلیئر فواد آئے عوام کوریلیف کی سے دیاجائے وزیراعظم اہم فیصلے کررہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں