میٹرک اورانٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری، پرچوں کا نیا پیٹرن بھی بتا دیا گیا

کراچی (پی این آئی)سندھ حکومت نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کلاسز کے امتحانات کے لیے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 12ہویں جماعت کے امتحانات 26جولائی سے ہوں گے، 12ہویں جماعت کے امتحانات کے بعد گیارہویں کےامتحانات ہوں گے۔گیارہویں اور 12ہویں جماعت کے صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لیے جائیں گے، پریکٹیکل امتحانات بھی نہیں لیے جائیں گے۔ہ صوبہ سندھ میں دسویں جماعت کے امتحانات 5 جولائی سے ہوں گے۔ امتحانی پرچےکا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا۔پرچہ 50 فیصد ایم سی کیوز، 30 فیصد مختصر سوالات اور 20 فیصد طویل سوالات پر مبنی ہوگا۔9 ویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات میٹرک اور بارہویں کے امتحانات کے بعد ہوں گے جن کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں