اچھی خبر آ گئی، تربیلا پاور ہاؤس کی ٹنل 3 فعال ہو گئی، بجلی کی پیداوار میں اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی) وزارت توانائی کے حکام کا کہنا ہے کہ تربیلا کا ٹنل 3 فعال ہوگیا ہے جس سے بجلی کی پیداوار بڑھ رہی ہے، جبکہ صرف ہائی لاسسز والے علاقوں میں ضرورت کے مطابق لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔ حکام نے دعویٰ کیا کہ بجلی کا شاٹ فال 593 میگا واٹ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مانیٹرنگ اور ضروری اقدامات کے باعث شاٹ فال میں کمی ہوئی ہے۔ وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ صبح ساڑھے 8 بجے بجلی کی طلب 22 ہزار 393 میگا واٹ تھی، جبکہ پیداوار 21 ہزار 800 میگا واٹ ریکارڈ کی گئی ۔۔۔۔۔

چلچلاتی دھوپ میں ٹریفک پولیس نے ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگا دیں

گوجرانوالہ (پی این آئی) پاکستان کے گنجان آباد شہر گوجرانوالہ میں گرمی کی شدت کے پیشِ نظر ٹریفک پولیس نے ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ عوام کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کے لیے ٹریفک سگنلز پر شربت کی سبیلیں لگا دیں جہاں ٹریفک اہلکارچالان کے ساتھ ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں کو ٹھنڈا اور میٹھا شربت بھی پلائیں گے۔ چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے کہا کہ گرمی میں اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی شربت کی سہولت کا کہا تھا۔انہوںنے کہا کہ ہم نے مخیرحضرات کے تعاون سے اہلکاروں اور شہریوں کو شربت پلانے کا فیصلہ کیاہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں