گوجرانوالہ (پی این آئی) پاکستان کے گنجان آباد شہر گوجرانوالہ میں گرمی کی شدت کے پیشِ نظر ٹریفک پولیس نے ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ عوام کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کے لیے ٹریفک سگنلز پر شربت کی سبیلیں لگا دیں جہاں ٹریفک اہلکارچالان کے ساتھ ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں کو ٹھنڈا اور میٹھا شربت بھی پلائیں گے۔ چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے کہا کہ گرمی میں اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی شربت کی سہولت کا کہا تھا۔انہوںنے کہا کہ ہم نے مخیرحضرات کے تعاون سے اہلکاروں اور شہریوں کو شربت پلانے کا فیصلہ کیاہے۔۔۔۔۔
سال 2021 کا پہلا سورج گرہن آج کتنے بجے ہو گا؟
اسلام آباد (پی این آئی) سال 2021 کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا لیکن سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق رواں سال کے پہلے سورج گرہن کا نظارہ روس، گرین لینڈ، شمالی کینیڈا، شمالی ایشیا، یورپ، امریکا اور دیگر ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ سورج گرہن کے دوران چاند زمین اور سورج کے درمیان سے گزرے گا، چاند زمین سے دور ہونے کے باعث سورج کو مکمل ڈھانپ نہیں سکے گا۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں