محکمہ موسمیات نے رواں سال بھی مون سون سیزن کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

کراچی(پی این آئی) قیامت خیز گرمی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، رواں سال معمول سے زیادہ مون سون بارشوں کی پیشن گوئی، گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی مون سون سیزن کے دوران شہر قائد کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں معمول سے کچھ زائد بارشیں ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں رواں مون سون سیزن کے دوران معمول سے تھوڑی زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت پری مون سون سیزن میں کچھ علاقوں میں بارش باقاعدہ سسٹم موجود نہیں ہے لیکن سمندری بادلوں کی وجہ سے موسم میں تبدیلی آتی رہتی ہے۔ جبکہ شہر قائد کراچی میں مون سون سیزن کے دوران اس سال مجموعی طور پر معمول سے زیادہ بارشیں رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ برس بھی کراچی میں مون سون سیزن کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہوئی تھیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مغربی ہواوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا، جس کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں ابر رحمت برسے گی اور بارش کا یہ سلسلہ کئی دن تک جاری رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے- جمعرات کی رات سے اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، سیالکوٹ، گجرنوالہ سمیت بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر و گلگت بلتستان میں ہفتہ و اتوار کو بارش جم کر برسے گی، ابر رحمت برسنے سے نہ صرف درجہ حرارت میں کمی ہوگی بلکہ موسم خوشگوار ہوگا اور گرمی کے ستائے عوام کو چند روز کیلئے ٹھنڈی ہوائیں نصیب ہوں گے۔بارشوں کا سلسلہ پیر کی صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ بارشوں کے اس سلسلے کے بعد بھی رواں ماہ میں مزید بارشوں کے سلسلوں کی آمد کی نوید سنائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جون کے آخری 2 ہفتوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بہتر رہے گا۔ جون کے آخری 2 ہفتوں کے دوران بارشوں کے 2 سے 3 سلسلوں کی آمد کی توقع ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں برف پگھلنے کے سلسلے میں بھی تیزی آئے گی، جس باعث دریاوں میں پانی کی سطح بہتر ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close