اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ سندھ کووفاقی حکومت کی جانب سے بھرپور حصہ دیا جا رہا ہے مرادعلی شاہ پہلے طے کر لیں ہم نے سندھ میں کام کرنا ہے یا نہیں۔منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے کل مجموعی طور پر 3 شکایات کی ہیں مرادعلی شاہ کہتے ہیں سندھ کیساتھ اچھاسلوک نہیں کیاجارہا، پیپلزپارٹی کی وفاق میں ایک باراورصوبائی سطح پرتیسری حکومت چل رہی ہے، پیپلزپارٹی نے سندھ میں ایک انچ موٹروے پرکام نہیں کیا۔وفاقی وزیراسدعمر نے کہا کہ سندھ میں موجودہ حکومت 90 ارب روپے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے سندھ میں25ارب روپے پانی کے منصوبوں پرخرچ کیے جا رہے ہیں سندھ کووفاقی حکومت کی جانب سے بھرپورحصہ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں وفاقی حکومت نالے صاف کررہی ہے کچرا اٹھارہی ہے تجاوزات کے خاتمے کیلئے وفاق کردار ادا کر رہا ہے، سندھ میں وفاقی حکومت وہ کام کررہی ہے جوصوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔اسدعمر نے کہا کہ مرادعلی شاہ کاتیسراشکوہ تھاکہ آپ چھوٹے کام سندھ میں کیوں کر رہے ہیں، مرادعلی شاہ پہلے طے کر لیں ہم نے سندھ میں کام کرنا ہے یا نہیں، ترقیاتی بجٹ وفاق کی ذمہ داری ہوتی ہے جوخرچ کرتی ہے وفاق سندھ کی حکومت کیلئے نہیں ،سندھ کی عوام کیلئے کام کرتاہے وفاق کسی صوبے کی ہدایت پرنہیں عوام کیلئے کام کرتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں