ٹرین حادثہ، وزیر اعظم عمران خان نے بڑا ایکشن لے لیا

اسلام آباد ( پی این آ ئی) وزیر اعظم عمران خان نے ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے مابین ہونے والے حادثے پر بڑا ایکشن لے لیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر وزیر اعظم عمران کان نے اس کافوری نوٹس لیتے ہوئے جامع تحقیقات کا حکم دے دیاہے اور وزیر ریلوے اعظم سواتی کو بھی موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ٹرین حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ ٹویٹر پراپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گھوٹکی میں آج صبح خوفناک حادثے میں 30 مسافروں کی قیمتی جانیں ضائع ہونے پر افسوس ہے ۔انہوں نے لکھا کہ انہوں نےوزیر ریلوے سے کہا ہے کہ وہ جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کی طبی امداد کو یقینی بنائیں اور جاں بحق افراد کے لواحقین کی امداد کریں ۔۔۔۔

سندھ میں ڈہرکی کے مقام پر دو مسافر ٹرینوں میں خوفناک تصادم، درجنوں جاں بحق

ڈہرکی (پی این آئی) راولپنڈی سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین سر سید ایکسپریس ڈہرکی کے قریب کراچی سے سرگودہا جانے والی ملت ایکسپریس سے ٹکرا گئی۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق 30 جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد ملت ایکسپریس کی 8 اور سرسید ایکسپریس کی انجن سمیت 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جبکہ کچھ بوگیاں کھائی میں جاگریں۔شدید زخمی مسافروں کواسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ایک بوگی میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریکس پر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔ڈی ایس ریلوے سکھر طارق لطیف کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل تحریری طور پر حکام کو آگاہ کر دیا تھا کہ سکھر ڈویژن میں 13 مقامات پر ٹریک کی حالت ٹھیک نہیں، ان 13 مقامات میں جائے حادثہ کا مقام بھی شامل ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں