لاہور (آئی این پی ) صدر پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی ستونت سنگھ نے بھارت سے 15 ماہ سے بند کرتار پور راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار ستونت سنگھ نے اپنے بیان میں کرتار پور راہداری کھولنے اور دربار بابا گورو نانک کرتار پور میں ویکسینیشن سینٹر کے قیام پر حکومت پاکستان اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نیکہا کہ بھارت بھی اپنی جانب سے بند کرتار پور راہداری کھول دیتاکہ بھارتی سکھ یاتری بھی امن اور محبت کی راہداری کے ذریعے عبادات اور دیدار کر سکیں ۔ سردار ستونت سنگھ نے کہا کہ کرتار پور میں قائم ویکسینیشن سینٹر سے بلا امتیاز ہر عمر کے افراد ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں