سری لنکن کھلاڑیوں نے کرکٹ بورڈ کے خلاف بغاوت کردی

کولمبو(آئی این پی)شفافیت کے برعکس سینٹرل کنٹریکٹ ترتیب دئیے جانے پر سری لنکن کھلاڑیوں نے کرکٹ بورڈ کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔کھلاڑیوں کی بغاوت کے باعث سری لنکا کا دورہ انگلینڈ خطرے میں پڑ گیا ہے۔ سری لنکا کے 38 کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کیا ہے۔دستخط نہ کرنے والے کھلاڑیوں میں کپتان کوشل پریرا، کرونا رتنے، اینجلو میتھیوز، دھننجیا ڈی سلوا، دنیش چندی مل، کسال مینڈس، نروشن ڈک ویلا، سرنگا لکمل، دسن شناکا، ہسارنگا ودیگر کھلاڑی شامل ہیں۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ جس طریقے سے کنٹریکٹ کے درجات کو تقسیم کیا گیا ہے اس میں شفافیت کی کمی ہے، سینئر کھلاڑیوں کے معاوضے کو کم رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ سابق کرکٹر اروندا ڈی سلوا کی سربراہی میں تکنیکی کمیٹی اور ایس ایل سی کے نئے ڈائریکٹر کرکٹ ٹام موڈی نے تیار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں