مارکیٹیں 8بجے تک کھولنے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا گیا، تاجروں نے بھی دھمکی دیدی

کراچی(پی این آئی)تاجر ایکشن کمیٹی نے کراچی میں مارکیٹیں 8 بجے تک کھولنے کا فیصلہ پیر ترک موخر کردیا۔صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کمشنر کراچی اور تاجر ایکشن کمیٹی کے درمیان ہفتے کی شام مارکیٹوں کے کاروباری اوقات کار سے متعلق مزاکرات ہوئے۔ مزاکرات میں تاجروں نے صوبائی وزیر کی یقین دہانی پر آج مارکیٹوں کو 8 بجے شب تک کھولنے کا فیصلہ پیر تک کے لیے موخر کردیا ہے تاہم تاجر ایکشن نے واضح کیا ہے کہ پیر تک اگر سندھ حکومت نے کوئی نوٹیفیکشن جاری نہ کیا تو تاجر ایکشن کمیٹی ازخود 8 بجے تک مارکیٹیں کھولے گی۔صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تاجر ہمارے بھائی ہیں ان کے تمام مطالبات وزیراعلی سندھ تک پہنچا دیے ہیں، پیر کو این سی او سی کا اجلاس ہے، اس اجلاس کے بعد ہی تاجروں کو خوشخبری دیں گے، اگر تاجروں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو اس کا ازالہ کیا جائے گا۔ تاجروں کے مطالبے پرتمام اضلاع میں کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی جائے گی تاکہ مستقبل میں تاجروں کے خلاف ایکشن سے قبل تاجر کوآرڈینیشن کمیٹی سے بات چیت کی جاسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں