فلسطین کے وزیرخارجہ کی اسرائیلی حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کی حمایت نہ کرنے پر بھارت کی مذمت

فلسطین (پی این آئی)فلسطین کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کی حمایت نہ کرنے پر بھارت کی مذمت کردی۔فلسطینی وزیر خارنہ نے بھارتی وزارت خارجہ کو خط لکھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا اور کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں حالیہ بمباری کے خلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کی بھارت نے حمایت نہیں کی۔ریاض المالکی نے بھارتی رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے ظلم کے خلاف عالمی رائے عامہ کی آواز کے ساتھ دینے کا اہم موقع گنوا دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ظالمانہ اقدام کے خلاف ہر ملک کو آواز اٹھانی چاہیے تھی لیکن عالمی انسانی حقوق کونسل میں بھارت سمیت 14 ممالک نے مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ نہیں دیا۔خیال رہے کہ قرارداد میں اسرائیلی جارحیت کی انکوائری کیلئے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close