امتحان میں 50فیصد نمبر ایم سی کیوز، 20فیصد مختصر اور 30فیصد طویل سوالات ہوں گے، وزیر تعلیم کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی) صوبہ سندھ میں نویں اور دسویں کے امتحانات جولائی میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے بتایا کہ امتحانات میں 50فیصد نمبر ملٹی پل چوائس سوالات (ایم سی کیوز )، 20فیصد مختصر اور 30فیصد سوالات طویل ہوں گے،سعید غنی نے کہا کہ امتحانی پالیسی سے تعلیمی بورڈز کو اختلاف نہیں ،کچھ بورڈز چیئرمینز نے تعلیمی پالیسی پر اختلاف کیا ہوگا، ہوسکتا ہے اس پالیسی سے کچھ نقصان ہو لیکن اس کا راستہ بھی نکالیں گے،انہوں نے کہا کہ ہفتہ کو(آج) یا اتوار کو تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ کرینگے، اسکول کھلنے سے متعلق فیصلہ جب بھی کریں گے مشاورت سیکریں گے،اگر بازار ، شادی ہال کھولتے ہیں تو ویکسینیشن لازمی ہوگی، شہری لازما اپنی ویکسینیشن کرائیں۔۔۔۔

اتحادی جماعت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت کو تعاون کی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )پاکستان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت کو تعاون کی یقین دہانی کرا دی ، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے وفد نے ملاقات کی ،ایم کیو وفد میں خالد مقبول صدیقی، وزیر آئی ٹی امین الحق، سینٹر فیصل سبزواری، جاوید حنیف، عامر خان، وسیم اختر اور کنور نوید جمیل شامل تھے ، گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی اس موقع پر موجود تھے، ایم کیو ایم وفد نے وزیر اعظم کو کراچی کے مسائل سے آگاہ کیا، ملاقات کے دوران آئندہ بجٹ کے متعلق ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اتحادی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ایم کیو ایم وفد نے وزیر اعظم کو کراچی اور حیدرآباد کی ترقیاتی ضروریات اور درپیش انتظامی مسائل سے آگاہ کیا،وفد نے آئندہ بجٹ کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں اور بجٹ کے متعلق بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں