پاکستان نے فیٹف کی 40 میں سے 31 سفارشات پر کافی حد تک عمل درآمد کردیا، خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی )فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف ) ایشیا پیسیفک گروپ نے پاکستان کی پیشرفت کا اعتراف کرلیا ہے۔فیٹف ایشیا پیسیفک گروپ نے پاکستان سے متعلق ایویلوایشن رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ میں پاکستان کی پیشرفت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے فیٹف کی 40 میں سے 31 سفارشات پر کافی حد تک عمل درآمد کردیا ہے۔ایشیا پیسفیک گروپ کے مطابق پاکستان ایشیا پیسیفک گروپ کی توسیع شدہ فالواپ فہرست میں شامل ہے۔وزارت خزانہ نے ایشیا پیسیفک گروپ کی پاکستان سے متعلق رپورٹ کا خیر مقدم کیا اور مزید پیشرفت کے عزم کا اظہار کیا۔میوچل ایویلوایشن رپورٹ میں پاکستان کے اکتوبر 2020 تک کے اقدامات شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں