انسداد دہشت ادارے نے فاروق ستار اور پی ایس پی رہنما انیس ایڈووکیٹ کو طلب کر لیا

کراچی(آن لائن)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار اور پی ایس پی رہنما انیس ایڈووکیٹ کو طلب کرلیا۔سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی نے فاروق ستار کو آج طلبی کا نوٹس جاری کردیا، فاروق ستار کوآج دوپہر 12 بجے سی ٹی ڈی سول لائن میں طلب کرنے کا نوٹس بھیجا گیا ہے،نوٹس کے متن کے مطابق ’را‘ سے روابط، دہشت گردی کے الزام میں نعیم خان، عمران احمد گرفتار ہوئے تھے، ملزمان نے اپنی وابستگی را سے کرانے میں فاروق ستار پر معاونت ظاہر کی ہے،دوسری جانب سی ٹی ڈی نے پی ایس پی رہنما انیس ایڈووکیٹ کو بھی طلب کرلیا، انیس ایڈووکیٹ کو حیدرآباد میں دہشت گردی کے ہونے والے واقعات پر طلب کیا گیا ہے،سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں نے انیس ایڈووکیٹ، فاروق ستار ودیگر رہنماؤں کے نام لیے تھے، گرفتار ملزمان کے مطابق کراچی، حیدرآباد میں دہشت گردی میں مبینہ طور پر ان کا کردار تھا،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان کی جانب سے دہشت گردی میں مبینہ طور پر ایم کیو ایم حیدرآباد کی سابقہ قیادت کے ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا گیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں