غیر قانونی اثاثوں کے خلاف کارروائی، اینٹی بے نامی زون ون نے اسلام آباد سے لگثرری گاڑی ضبط کر لی

اسلام آباد(آئی این پی)اینٹی بے نامی زون I،اسلام آباد نے پہلی نوعیت کے آپریشن میں اسلام آباد میں واقع گھر کی حدود سے لگثری گاڑی کو ضبط کر لیا،گاڑی کی بے نامی ملکیت کے بارے میں ابتدائی معلومات ایکسائز دفتر اسلام آباد سے حاصل ہوئیں۔مشتبہ بے نامی مالک کاایف بی آر میں اندراج نہیں تھا، تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ گاڑی اس گھر کے ڈرائیور کے شناختی کارڈ کو استعمال کرکے اس کے نام درج کی گئی تھی جبکہ گاڑی کا اصل مالک کو ئی اور تھا،تفتیش مکمل ہونے پر ایڈجیوڈیکیٹنگ اتھارٹی کو ریفرنس بھیجا گیا جو کہ اینٹی بے نامی زون Iکے حق میں آیاجب گاڑی کی ملکیت کا سراغ اسلام آباد میں واقع ایک گھر سے ملا تو بعد میں مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی مدد سے بے نامی ٹرانزیکشن ممنوعہ ایکٹ 2017کے تحت گاڑی کو ضبط کر لیا گیا، واضح رہے کہ وزیراعظم کی ہدایات کی تعمیل میں بے نامی جائیدادوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کے لئے ملک بھر میں جون 2019میں اینٹی بے نامی زونز کی تشکیل کی گئی۔ڈائیریکٹوریٹ جنرل کی زیر نگرانی تین نئے تشکیل کردہ زونز نے اب تک بے نامی جائیدادوں کی مختلف کیٹیگریز جیسے شئیرز، بینک اکاؤنٹس، گاڑیوں، زمین اور تعمیرات کے خلاف 90ریفرنسز فائل کئے ہیں، ان ریفرنسز میں سے 33ریفرنسز گاڑیوں سے متعلقہ ہیں جن کو قانون کے تحت ریفرنسز مکمل ہونے پر کاروائی کرتے ہوئے ضبط کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں