اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کی مکمل ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔ شیخ رشید احمد وزیرستان کے 2 روزہ دورے پر روانگی سے قبل ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہےجس میںانہوں نے 8 سے 10 روز میں اسلام آباد کے لیے نئی فورس شروع کرنے اور دارالحکومت کو محفوظ بنانے کا اعلان کیا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میںشیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو محفوظ بنائیں گے، مذکورہ نئی فورس کے پیٹرولنگ اسکواڈ میں ڈیڑھ سو موٹر بائیک بھی شامل ہوں گی۔انہوں نےبتایا کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پرباڑ لگانے کا کام 2 ماہ میں مکمل ہو گا جبکہ ایران کے ساتھ سرحدی باڑ سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرحد پر ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنانے کیلئے بھی کام جاری ہے۔۔۔۔۔
پاکستان میں جمعہ گرین فرائیڈے کے طور پر منانے کا اعلان،علماء ماحولیاتی تبدیلی پر بات کریں،علامہ طاہر اشرفی کی اپیل
اسلام آباد( پی این آئی) پاکستان بھر میں آج جمعہ کا دن گرین فرائیڈے کے طورپر منایا جائیگا اس دوران علما ء خطبات جمعہ میں ماحولیاتی تبدیلی اور اسکے اثرات کے بارے میں قوم کو آگاہ کرینگے۔وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی ومشرق وسطیٰ اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہرمحمود اشرفی نے آج جمعہ کو ملک بھر میں گرین فرائیڈے کے طورپر منانے کا اعلان کیاہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کے حوالے سے شدید مسائل ہیں، بدلتے ہوئے عالمی ماحول سے آبادی کو بقا کیلئے سنگین خطرات لاحق ہورہے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں