حکومت میڈیا کارکنوں کی تنخواہیں مقرر کرنے سے بری الذمہ ہو گئی ، پریشان کن اعلان کر دیا

اسلام آباد( آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ میڈیا سمیت تمام اداروں میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں۔وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہاوَسز اورملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا کوئی میکنزم موجود نہیں ہے۔ ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ سے متعلق مانیٹرنگ ہونی چاہیے اور ہم میڈیا سمیت تمام اداروں میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں ہمیں جدید ماڈلز کو اپنا کر آگے بڑھنا چاہیے۔ میڈیا ریگولیٹری باڈی سے متعلق قوانین موجود ہیں جسے پیمرا مانیٹر کرتا ہے آزاد کمیشن بنا رہے ہیں جن میں حکومتی، میڈیا اور تیسرا فریق شامل ہو گا آزاد کمیشن میڈیا ہاؤسز کے ملازمین، مالکان اور عام آدمی کی شکایات سن سکے گا جبکہ آزاد کمیشن کا سربراہ سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج ہو گا۔فرخ حبیب نے کہا کہ آزاد کمیشن پر پیمرا سمیت کسی بھی ادارے کو اعتراض نہیں ہو گا اور میڈیا سے متعلق آزاد کمیشن تک عام آدمی کی رسائی آسان ہو گی ریگولیٹری اتھارٹی میڈیا ورکرز، صحافی اور دیگر ملازمین کی تنخواہیں مقرر نہیں کرے گی۔مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب ہر کام میں کیڑے نکالتی ہیں ان کو پتہ ہوتا کچھ نہیں ویسے ہی بولتی رہتی ہیں ۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں