آئندہ سال اقتصادی ترقی کی شرح 5 فیصد تک ؟؟؟؟؟؟؟ حماد اظہر کا دعویٰ

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ آئندہ سال اقتصادی ترقی کی شرح 5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے ۔جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ ملک کی معاشی رفتار سے اپوزشن بوکھلا گئی ہے، وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کو بتادینا چاہتے ہیں کہ اگلے سال اقتصادی ترقی کی شرح 5 فیصد رہے گی اور 2023 تک شرح نمو 6 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا بند کرے، الزامات لگانے والے نے اپنے دور میں ملکی معیشت تباہ کی۔۔۔۔

آٹا اور چینی کیسے مہنگی ہوئی؟ بڑا انکشاف کر دیا گیا

راچی (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے فی کس آمدنی زیادہ دکھانے کیلئے پرانی مردم شماری کا استعمال کیا، حکمرانوں کے جھوٹ کا پول کھل چکا، گندم اور گنے کی ریکارڈ پیداوار ہوئی تو آٹا اور چینی مہنگی کیسے ہوگئی۔
بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی تک کے لئے قرضے لینے والی پی ٹی آئی حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے، توانائی کے شعبے کی شرح نمو میں 22 فیصد سے زائد کمی کے اعتراف کے باوجود صنعتی ترقی کے دعوے مضحکہ خیز ہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت کے پانچ سالہ دور میں عام آدمی کی آمدنی میں 59 فیصد اضافہ ہوا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے سندھ میں سب سے زیادہ فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے، بھارت، افغانستان اور بنگلہ دیش سمیت پورے جنوبی ایشیا میں 10.9 فیصد کی شرح کے ساتھ پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close