تین سال قبل انتقال کرنےو الےاداکار قاضی واجد نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی، مداح پریشان ہو گئے

لاہور (پی این آئی) کورونا ویکسین لگوانے پر عوام کو قائل کرنے کے لیے چاروں صوبوں کی حکومتیں مختلف اشتہاری مہمیں چلا رہی ہیں ان اشتہاری مہموں کے دوران مختلف اہم شخصیات کی طرف سے لوگوں کو پیغام سنوائے جاتے ہیں کہ وہ ویکسین لگوائیں، اسی طرح کچھ تصاویر کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ اسی طرح لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں کورونا ویکسین کی آگاہی مہم کیلئے بینرز لگائے گئے ہیں جن کے ذریعے لوگوں کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ ان بینرز پر مختلف مشہور شخصیات کی تصاویر لگائی گئی ہیں لیکن جوہر ٹاؤن کے علاقے میں بعض بینرز ایسے بھی ہیں جن پر اداکار قاضی واجد کی تصویر لگائی گئی ہےاور ان سے جملے منسوب کیے گئے کہ وہ لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ کورونا کو بھگانے کے لیے ویکسین لگوانا کتنا ضروری ہے اور یہ کہ انہوں نے بھی ویکسین لگوا لی ہےحالانکہ قاضی واجد کا تین سال پہلے 2018 میں انتقال ہو چکا ہے لیکن اس حقیقت سے بے خبر سرکاری حکام ان کی تصویر پیغام کے ساتھ لوگوں کو دکھا رہے ہیں۔۔۔۔

بالی وڈ کے بڑے ہیرو کو آوارہ گردی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا

ممبئی (پی این آئی) ممبئی پولیس نے بالی وڈکے بڑے ہیرو ٹائیگرشروف کے خلاف آوارہ گردی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں درج دفعات کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی لکھا گیا ہے۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹائیگرشروف کے خلاف بغیر کسی وجہ کےعوامی مقام پر گھومنے کے خلاف وبائی قانون کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا۔بھارت کے معروف اور مقبول اداکار جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شروف ممبئی کے علاقے باندرہ میں شام کے وقت گھومتے پائے گئے تھے جب کہ ایس او پیز کے تحت دوپہر 2 بجے کے بعد بنا کسی ضرورت کے باہر نکلنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ٹائیگر شیروف سے پولیس نے باہر نکلنے کی وجہ پوچھی تاہم وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم قابل ضمانت مقدمے میں انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close