وزیر ٹرانسپورٹ کے گاڑی پر فائرنگ، بیٹی اور ڈرائیور ہلاک

کمپالا (پی این آئی) یوگنڈاا کے وزیر ٹرانسپورٹ جنرل کُٹمبا وامالا اپنے اہلخانہ کے ہمراہ جا رہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔عالمی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ افریقی ملک یوگنڈا کے وزیر ٹرانسپورٹ کی گاڑی پر نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کرکے ان کی بیٹی اور ڈرائیور کو ہلاک کر دیا ہے۔ وزیر کُٹمبا وامالا ملکی فوج کے سابق کمانڈر ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں پیش آیا۔اس حملے میں وزیر کُٹمبا وامالا شدید زخمی ہوئے جبکہ ان کی صاحبزادی اور ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔رپورٹس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ یوگینڈا فوج کے بریگیڈیئر فلاویہ بائیکاوسو نے اس افسوسناک واقعے کے بارے میں میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ وزیر کُٹمبا وامالا گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے ہیں، انھیں طبی امداد کیلئے بسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close