آٹا اور چینی کیسے مہنگی ہوئی؟ بڑا انکشاف کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے فی کس آمدنی زیادہ دکھانے کیلئے پرانی مردم شماری کا استعمال کیا، حکمرانوں کے جھوٹ کا پول کھل چکا، گندم اور گنے کی ریکارڈ پیداوار ہوئی تو آٹا اور چینی مہنگی کیسے ہوگئی۔
بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی تک کے لئے قرضے لینے والی پی ٹی آئی حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے، توانائی کے شعبے کی شرح نمو میں 22 فیصد سے زائد کمی کے اعتراف کے باوجود صنعتی ترقی کے دعوے مضحکہ خیز ہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت کے پانچ سالہ دور میں عام آدمی کی آمدنی میں 59 فیصد اضافہ ہوا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے سندھ میں سب سے زیادہ فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے، بھارت، افغانستان اور بنگلہ دیش سمیت پورے جنوبی ایشیا میں 10.9 فیصد کی شرح کے ساتھ پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔۔۔۔۔۔

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا

کراچی (آن لائن)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید25پیسے کے اضافے سے154.45روپے سے بڑھ کر154.70روپے اورقیمت فروخت35پیسے کے اضافے سے 154.55روپے سے بڑھ کر154.90روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے154.90روپے سے گھٹ کر154.80روپے اور قیمت فروخت155.30روپے سے گھٹ کر155.20روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید187.50روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت189روپے سے بڑھ کر189.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید218روپے سے گھٹ کر217.60روپے اور قیمت فروخت219.50روپے سے بڑھ کر219.60روپے ہوگئی#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں