کراچی ( پی این آئی) تحریک انصاف کے دو اراکین اسمبلی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دو منتخب اراکین اسمبلی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹھیلے والے کو بتائیں کہ آپ پی ٹی آئی سے ہیں تو وہ آپکو چنے بھی نہیں دے گا۔حکومت کے حالات یہ ہیں کہ ان کے ایم پی ایز ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں کہ مہربانی کر کے ہمیں ٹکٹ دے دو۔یہاں تک کہ تحریک انصاف کے دو ایم پی ایز تو پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔جب میں نے ان سے پارٹی چھوڑنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ ہم عوام میں نہیں جا سکتے۔ نواب تیمور تالپورنے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہوں نے تو 90 دن میں کام کر کے دکھانا تھا لیکن یہ سب سے کرپٹ نکلے ہیں، اور سب سے نااہل بھی نکلے ہیں،عوام کو اب ان سے کوئی امید نہیں ہے۔اگلے الیکشن میں عمران خان عوام سے ووٹ مانگنے کی بھی حیثیت میں نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو زار دار جھٹکا لگ گیا تھا۔کوہاٹ سے سینیٹر شمیم آفریدی اور رکن خیبرپختونخوا اسمبلی امجد آفریدی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔اس کے علاوہ اسلم ابڑو اور شہریار خان شر نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ارکان اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ ضمنی انتخابات کے لیے پیپلزپارٹی کا ٹکٹ دیں۔پیپلز پارٹی نے مشروط شرط پارٹی قیادت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں