آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے یو اے ای منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ

دبئی(آئی این پی) آئی سی سی نے مختصر فارمیٹ کا ورلڈکپ بھارت سے منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، تاہم حتمی اعلان رواں ماہ کی 28 تاریخ کو کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز آئی سی سی بورڈ کا ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے منتقل کرنیکا اصولی فیصلہ کیا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے منتقل کرنیکا اعلان اٹھائیس جون کو کریگا۔بورڈ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا کیسز کی وجہ سے ٹورنامنٹ بھارت میں ہونیکیامکانات ختم ہوگئے ہیں، جس کے بعد آئی سی سی بورڈ نے مینجمنٹ کوکہہ دیا کہ ورلڈ کپ کی تیاریاں یو اے ای میں کریں۔آئی سی سی نے بھارت کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق 28 جون کی ڈیڈ لائن دی تھی ، بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی پر فیصلے کے لیے ایک ماہ کی مہلت مانگی تھی۔یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر، نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close