چین کی جانب سے عطیہ کردہ کوویڈ19-ویکسین کی چوتھی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(شِنہوا)چین کی جانب سے عطیہ کردہ کوویڈ-19 ویکسین کی چوتھی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔پاکستان میں چینی سفارتخانے نے شِنہوا کو بتایا کہ چینی ساختہ سائنوفارم کی کوویڈ-19 ویکسین کی یہ کھیپ وبا کے خلاف پاکستان کی کوششوں میں مدد فراہم کرے گی۔مقامی طور پر تیار کردہ چین کی کین سائنو ویکسین کی گزشتہ روز ہونے والی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ وبا کے پھیلنے کے بعد سے ، چین اور پاکستان کی حکومتوں ، افواج اور عوام نے ایک دوسرے کی ہر طرح سے مدد کی ہے جس سے دونوں ممالک کے مابین آہنی دوستی کو مزید تقویت ملی۔چینی سفیر نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ چینی حکومت اور فوج کی طرف سے تحفے میں دی جانے والی ویکسین وصول کرنے والا پاکستان پہلا ملک تھا،انہوں نے مزید کہا کہ چین کوویڈ- 19 کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو بڑھائے گا اور ملک میں وبا پر مکمل قابو پانے تک پاکستان کو ہرممکن مدد اور تعاون فراہم کرتا رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں