پاکستانیوں کیلئے مہنگا ترین حج، حج اخرجات میں فی کس کتنا اضافہ ہو گیا؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستانیوں کو اس سال حج پر آنے والے اخراجات کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ، سیکریٹری مذہبی امور سردار اعجاز جعفر کہتے ہیں کہ پاکستان سے جانے والے حج عازمین کے 8 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک اخراجات آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ حج کے حوالے سے پاکستان کی تیاریاں جاری ہیں ، اگرسعودی عرب کی حکومت نے حج کے لئے پاکستان سے عازمین کی اجازت دی تو 8 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک اخراجات آئیں گے۔سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز جعفر نے بتایا کہ سعودی عرب کورونا سے بچاؤ کیلئے تیار چینی ویکسین کو نہیں مان رہا ہے ، دیکھنا پڑے گا کہ سعودی حکومت حج کے حوالے سے کون سے فیصلے اور قواعد وضوابط جاری کرتی ہے ، اگر دنیا بھر سے 60 ہزارافراد کو بھی حج کرنے کی اجازت ملی تو پاکستان کا کوٹہ 5 سے7 فیصد ہوسکتا ہے۔دوسری جانب قومی ادارہ صحت نے پہلے مرحلے میں فائزر ویکسین عازمین حج کو لگانے کا فیصلہ کرلیا، فائزر ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں پاکستان کو مل چکی ہیں، اس کے بعد عوام کو ویکسین لگائی جائے گی، فائزر کی مزید خوراکیں جولائی سے اگست میں پاکستان پہنچیں گی۔ذرائع قومی ادارہ صحت کے مطابق قومی ادارہ صحت نے پہلے مرحلے میں فائزر ویکسین عازمین حج کو لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، فائزر کی ایک لاکھ ڈوزز کچھ روز قبل پاکستان پہنچی ہیں تاہم فائزر ویکسین کو فی الحال عوام کو لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا ، فائزر ویکسین کی دوسری کھیپ کے بعد ویکسین عوام کو لگائی جائے گی جو کہ جولائی سے اگست میں پاکستان پہنچنے کا امکان ہے ،محکمہ صحت نے فائزر ویکسین کی اسٹوریج کیلئے 23 الٹراکولڈ چین فریزر خرید لیے ہیں ، فیصلہ کیا گیا ہے کہ فائزر ویکسین بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کو ترجیعی بنیادوں پر لگائی جائے گی۔واضح رہے 28 مئی کو کورونا ویکسین فائزر کی پہلی کھیپ پاکستان کو موصول ہوگئی ہے، فائزر ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں پاکستان کو مل گئی ہیں ، فائزر ویکسین کی کھیپ پاکستان کو کوویکس کے ذریعے ملنے والی دوسری کھیپ ہے ، 2 ہفتے قبل 12 لاکھ سے زائد اسٹرازینکا ویکسین کے ٹیکے کوویکس کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے ، فائزر ویکسین کی خریداری اور فراہمی میں یونیسف نے اہم کردار ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close