ابو ظہبی کی وزارت صحت کا بھارتی براڈ کاسٹرز پر اعتراض، پاکستان سپر لیگ 6کے بقیہ میچوں کے انعقاد میں تاخیر کا خدشہ

دبئی(آئی این پی )پاکستان سپر لیگ 6کے بقیہ میچوں کے انعقاد میںتاخیر کا خدشہ ہے کیونکہ ابو ظہبی کی وزارت صحت نے بھارتی براڈ کاسٹرز پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل کے شیڈول کا اعلان بھارتی براڈ کاسٹرز کی کلیئرنس سے مشروط ہے چونکہ و ہ ٹورنامنٹ کا اہم حصہ ہیں، ان کے بغیر پی ایس ایل کا انعقاد خطرے میں ہے۔بھارتی براڈ کاسٹرزکو ابوظبی کے ہوٹل سے نکال دیاگیا جس کے بعد انہیں دبئی روانہ کردیا گیا۔دو دن سے قرنطینہ میں موجو د بھارتی براڈ کاسٹرز کو گزشتہ رات وزارت صحت نے یہ کہہ کر ہوٹل سے بے دخل کردیا کہ آپ یہاں نہیں رہ سکتے،راس الخیمہ میں لینڈ کرکے ابوظہبی پہنچنے والے براڈ کاسٹرز دو دن بعد دبئی بھیج دیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close