پاکستان میں امریکی ویکسین کس کس کو لگے گی؟ پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)امریکی ویکسین کن لوگوں کو لگے گی؟ اس کے لیے پالیسی بنا دی گئی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے کوویکس پروگرام کے تحت موصول ہونے والی امریکی فائزر ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔پالیسی کے تحت پاکستان میںامریکہ سے درآمد کی جانے والی یہ ویکسین 12 سال سے زائد عمر کے افراد، معذور اور کمزور قوت مدافعت کے افراد اور 40 برس سے کم کی حاملہ خواتین کو لگائی جائے گی۔اس حوالے سےذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فائزر ویکسین لگوانے کیلئے وی آئی پی اوربااثر افراد نے سفارشیں کروانا شروع کردی ہیں جس کے باعث اس کی مانیٹرنگ کا نظام سخت کردیا گیا ہے اور کوشش کی جائے گی کہ غیر مستحق افراد کو یہ ویکسین نہ لگ سکے۔۔۔۔۔

کورونا کیسز میں اچانک اضافہ، پروازیں منسوخ

بیجنگ (آن لائن )چین کے جنوبی شہر گْوآنگ ڑْو میں کووڈ انیس کے صرف 30 مئی کو ہی 18 نئے کیسز کے اندراج کے بعد وہاں آنے جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ دریں اثنائ￿ نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے تازہ ترین روزانہ اعداد و شمار میں جن 27 نئے کورونا کیسز کو شامل کیا گیا ہے، ان میں سے صرف سات کیسز ایسے تھے، جن میں متاثرہ افراد باہر سے آئے تھے۔ باقی ماندہ نئی انفیکشنز صوبے گْوآنگ ڈونگ میں رجسٹر کی گئی مقامی انفیکشنز تھیں۔ گْوآنگ ڑْو کا انٹرنیشنل ایئر پورٹ گزشتہ برس 43.8 ملین مسافروں کی آمد و رفت کے ساتھ کورونا کی عالمی وبا کے دوران بھی دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ رہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں