نوکریاں ہی نوکریاں ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اجازت دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مختلف وفاقی وزارتوں اور محکموں میں بھرتی کیلئے این او سی جاری کردئیے ہیں،روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق وزارت دفاع میں گریڈ ایک سے 15تک کی سو یلین پوسٹوں پر بھرتی کیلئے این او سیجاری کیا گیا ہے انہیں آ رمی کی لوئر فارمیشنز کیلئے بھرتی کیا جا ئیگا، وزارت دفاع کے ذیلی ادارے وفاقی نظامت تعلیمات ( کینٹ اینڈ گیریژن ) سینئر ایڈمن افسر کی چار پوسٹوں پر بھرتی کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے گریڈ18میں یہ بھرتیاں وفاقی پبلک سروس کمیشن کے ذ ریعے کی جا ئیں گی،وزیر اعظم آفس میں اسسٹنٹ پر ائیویٹ سیکرٹری کی تین خالی آ سامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی جا ری کیا گیا ہے، وزیر اعظم آفس میں سٹینو ٹائپسٹ کی ایک ‘ میڈیکل اسسٹنٹ کی ایک ‘ ڈسپنسر کی ایک اور نائب قاصد کی ایک پوسٹ پر بھرتی کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے، وزارت داخلہ کے ذیلی ادارے پا کستان رینجرز پنجاب کی 596خالی آ سامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے ۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔ ہمارے دور میں مہنگائی ہوئی مگر قوت خرید میں اضافہ بھی اسی تناسب سے ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close