بارشیں ہی باشیں، گرمی سے پریشان حال شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور زیریں اضلاع میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔تاہم شام/رات کے دوران بالائی خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ہے۔منگل کے روزاسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ جھکڑ /آندھی چلنے کے ساتھ بارش کی توقع۔منگل کے روزکشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔منگل کے روزگلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔منگل کے روزصوبہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ پشاور،مردان، کوہاٹ، بنوں،کرک،ٹانک،لکی مروت اور ڈی آئی خان میں شدید گرم رہے گا۔ اس دوران دیر، چترال ، سوات ،کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور کرم میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔شدید گرمی کے باعث صوبہ کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ہے۔منگل کے روز صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا- تاہم دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی، سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص اورشہید بینظیر آباد میں شدید گرم رہے گا۔منگل کے روزصوبہ پنجاب بھر میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ شدید گرمی کے باعث صوبہ کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ہے۔جبکہ خطۂ پوٹھوہار، سر گود ھا، فیصل آباد، منڈی بہاالدین، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات اورلاہورمیں شام /رات کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔منگل کے روزصوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ سبی، کوہلو، لسبیلہ ، تربت اور مکران میں موسم شدید گرم رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور وسطی/جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔ تاہم اسلام آباد( سٹی 14، شمس آباد02،گو لڑہ 07، بوکرہ 07) ، پنجاب: مری 14 ،حا فظ آباد 12 ، گجرانوالہ05 ، منگلہ 01، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 10،کشمیر: کو ٹلی 15 ، گڑھی دو پٹہ 02، مظفر آباد (سٹی 02، ائر پورٹ01)، گلگت بلتستان: بگروٹ، بابوسر01، سندھ:سکرنڈ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:سبی 49، پڈعیدن، تربت 48، جیکب آباداور دادومیں 47 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں