8 برس سے سندھ کے پانی پر بلاول زرداری کی پھپھو نے قبضہ کررکھا ہے، رکن سندھ اسمبلی

کراچی(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پانی کے معاملے پر صوبوں کے درمیان نفرت پیدا کر رہی ہے۔پیپلز پارٹی نے سندھ کے حصے کا پانی بااثر سیاسی شخصیات، بیوروکریٹس اور وڈیروں کو نوازا ہے۔ 330 سندھ کے بااثر افراد صوبے کا پانی چوری کررہے ہیں۔ محکمہ آبپاشی کی رپورٹ نے سندھ حکومت کے کرتوت بے نقاب کردیے ہیں۔ 8 برس سے سندھ کے پانی پر زرداری کی ہمشیرہ اور بلاول کی پھپھو نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی گندم، جزیروں اور زمینوں کے بعد اب پانی پر قابض ہوگئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک پیپلز پارٹی رہے گی سندھ کے کسانوں کا استحصال ہوتا رہے گا۔ پیپلز پارٹی کا بس چلے تو جعلی اکاؤنٹس کے ساتھ صوبے کا پانی بھی بیرونی ممالک سپلائی کردے۔ پانی کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کے تانے بانے ہائیڈرنٹس مافیا سے ملائے جائیں تو غلط نہیں ہوگا۔ اس وقت سندھ میں پلنے والے تمام مافیاز کی سرپرستی سندھ حکومت ہی کررہی ہے۔ بلاول اور صوبائی وزرائ￿ اپنے عمل کے بعد عوام کی بد دعاؤں کے حقدار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کا پانی چوری کرکے پنجاب پر بے بنیاد الزام لاگارہی ہے۔پیپلز پارٹی نے پانی کی تقسیم پر پنجاب اور سندھ کے درمیان رنجشیں پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ پیپلز پارٹی کی سازش کیخلاف متعلقہ اداروں سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں