بیرون ملک سے آنے والوں میں بھارتی، افریقی اور برطانوی وائرس کی تشخیص

کراچی(آئی این پی)بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مسافروں میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ 20دنوں میں مختلف ممالک سے آنے والوں 58مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ان 20دنوں کے دوران کراچی پہنچنے والے مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کئیگئے جس میں بعض مسافروں میں بھارتی، جنوبی افریقی اور برطانیہ کے وائرس کی تشخیص ہوئی، زیادہ تر مسافر کنیکٹنگ پروازوں سے کراچی پہنچے تھے اور ٹیسٹ منفی رپورٹ ہونے کے باوجود ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی، خلیجی ممالک سے کورونا مثبت مریضوں کی مسلسل آمد جاری ہے جس کے سدباب کے لیے سول ایوی ایشن نے سخت اقدامات کیے ہیں،ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے کورونا ٹیسٹ کیلئے لیبارٹریز کی فہرست جاری کر دی ہے، فہرست میں60 لیبارٹریز کا تعلق یواے ای کی مختلف ریاستوں اور بحرین سے ہے،29مئی سے ایئرلائنز نامزد لیبارٹریز کی رپورٹ پر سفرکی اجازت دینے کی پابند ہوں گی۔ 2طرفہ آپریشن کی حامل ایئرلائنز کو ان لیبارٹریز کی رپورٹس قبول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close