کویت کا آن لائن انٹری ویزا کیسے حاصل کیا جائے؟ دفتر خارجہ نے فیملیز اور تاجروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان ،کویت کیدیرینہ تعلقات ہیں ، پاکستانی فیملیز اور تاجر اب کویت کاآن لائن انٹری ویزا حاصل کرسکیں گے،تفصیلات کے مطابق کویت کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے ویزے کی بحالی پر ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ،کویت کیدیرینہ تعلقات ہیں جومشترکہ عقائد ، اقدارپربنی ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کئی شعبوں میں فروغ پا رہے ہیں،ترجمان کا کہنا تھا کہ اسی جذبے کے تحت کویت نے فیملی اوربزنس ویزا بحال کیے ہیں، دوسرے خلیجی ممالک میں بسنے والے پاکستانی تاجر اب کویت کاآن لائن انٹری ویزابھی حاصل کرسکتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان ،کویت کیدیرینہ تعلقات ہیں ، پاکستانی فیملیز اور تاجر اب کویت کاآن لائن انٹری ویزا حاصل کرسکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close