کورونا ایس او پیز میں نرمی، ہفتے اور اتوار کو کون کونسی پابندیاں برقرار رہیں گی؟ نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے بعد پابندیوں میں نرمی کردی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں واٹرپارکس، سوئمنگ پولز اورتفریحی مقامات کھولنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں تمام تفریحی مقامات پر 50 فیصد افراد گنجائش کی اجازت ہوگی تاہم سوئمنگ پولز اور پارکس ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ ان ڈور فوڈ کورٹس اور ڈائن ان کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ تفریحی مقامات پرایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے بعد پابندیوں میں نرمی کردی گئی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں واٹرپارکس، سوئمنگ پولز اورتفریحی مقامات کھولنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close