کشیدگی بڑھنے لگی، روس نے جاپانی ماہی گیر کشتی قبضے میں لے لی

ماسکو (اے پی پی) روس نے جاپانی ماہی گیر کشتی قبضے میں لے لی۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک جاپانی ماہی گیر کشتی کو قبضے میں لے کر بعید مشرقی صوبے سخالِن کی ایک بندرگاہ پر پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ مذکورہ کشتی روس کے خصوصی اقتصادی زون کے پانیوں میں ماہی گیری کر رہی تھی۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے انتباہی فائر کیے اور کشتی کو فرار ہونے سے روکا۔ مزید یہ کہ معائنے کے دوران کشتی میں سے مختلف اقسام کے کیکڑے برآمد کر کئے گئے ہیں۔روسی حکام کے مطابق مذکورہ کشتی جنوبی سخالِن کی کورساکوف بندرگاہ پر لنگر انداز ہے۔ واضح رہے کہ کشتی، ایہومارُو سے موسوم ہے اور یہ انتہائی شمالی ہوکّائیدو کے واکّانائی شہر کی ایک کوآپریٹو کی ملکیت ہے جس پر عملے کے 14 ارکان سوار تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں