فضل الرحمان اقتدار سے باہر ہیں اور آج کل سیاسی بے روزگاری کا شکار ہیں

لاہور (آن لائن)سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈ ر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ پی ڈی ایم 100 اجلاس بھی کرلے حکومت کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، فضل الرحمان اقتدار سے باہر ہیں اور آج کل سیاسی بے روزگاری کا شکار ہیں ، حکومت مخالف اوچھے ہتھکنڈوں کا سیاسی میدان میں پوری قوت سے مقابلہ کریں گے ،حکومت کسی کرپٹ مافیا کو نہیں چھوڑے گی ،پی ڈی ایم کے سیاسی یتیموں کا مستقبل تاریک ہے، احتجاجی سیاست ان کے بس کاکام نہیں انہیں توبہ کرلینی چائیے ، جلسوں کا اعلان ڈرامے بازی کے سواکچھ نہیں ،پی ڈی ایم کاقیام ذاتی مفادات اورچوری کامال بچانے کے لیے بنایاگیا،پی ٹی ایم میں شامل تمام جماعتیں سر سے لے کر پائوں تک کرپٹ ہیں ۔ہفتہ روزپارٹی سیکرٹریٹ میں مختلف وفود سے سینیٹر اعجازاحمد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف جتنی مرضی شعبدہ بازیاں کر لیں (ن ) لیگ کے بکھرے ہوئے شیرازے کو اکٹھا کرنے میں ناکام ہوں گے ،چچا اور بھتیجی کی سیاست سے ن لیگی تزبذب کا شکارہیں ، تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت کے لیے دن رات کام کررہی ہے ،زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں اور ملکی معیشت میں روزبہ روز بہتری آرہی جو اپوزیشن کے ٹولے سے برداشت نہیں ہو رہی ۔ پی ٹی آئی کی حکومت بجٹ آسانی سے پاس کروالے گی اور اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑے گی ، تحریک انصاف نے کرروناوباء کے مشکل حالات کے باوجود عوام کی جان ومال کے تحفظ اور کاروباری افراد کا بہترین خیال رکھا ہے جس کی عالمی برادری بھی تعریف کر رہی ہے ، آئندہ دو برسوںمیں بھی عوامی خدمت کا سلسلہ جار ی رہے گا اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک خوشحالی اور ترقی کی مزید منزلیں طے کرے گا#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں