اشیاء خوردنوش کی سرکاری نرخنامہ سے زائد قیمت وصولی پر گراں فروشوں پر بھاری جرمانہ عائد

پشاور(آن لائن)ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر محمد یار خان کی کاروائی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر نے مرستیال ایپلیکیشن اور سیٹیزن پورٹل پر گراں فروشوں کے خلاف شکایات موصول ہونے پر اشیاء خوردنوش کی دکانوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر اشیاء خوردنوش کی سرکاری نرخنامہ سے زائد قیمت وصولی پر گراں فروشوں پر بھاری جرمانہ عائد کیاگیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈوارٹر نے ماس کورونا ویکسینیشن سنٹر کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر سٹاف حاضری و سٹاک رجسٹر کی چیکنگ کی اور موجود ویکسینیشن کروانے والے افراد سے فراہم کی جانے والی سروسز کے بارے میں دریافت کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close